خرم دستگیر نے نجکاری کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا

Khurram Dastgir

Khurram Dastgir

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت خرم دستگیر نے نجکاری کمیشن بورڈ کی تشکیل میں تاخیر اور اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا، کامرس اور ٹیکسٹائل کی وزارت بدستور ان کے پاس رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم دستگیر نے نجکاری کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا، وزیر مملکت نے پچیس روز قبل نجکاری کمیشن بورڈ کی تشکیل کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی، اس کے باوجود نجکاری بورڈ کی تشکیل نہ ہو سکی، ذرائع کے مطابق بعض اعلیٰ حکومتی حکام نجکاری بورڈ میں اپنے من پسند افراد شامل کرانا چاہتے ہیں۔

خرم دستگیر کے قریبی ذرائع نے وزارت نجکاری سے استعفے کی تصدیق کی ہے۔

وزارت نجکاری کی ویب سائٹ سے خرم دستگیر کی تصویر بھی ہٹا دی گئی۔ خرم دستگیر کے پاس کامرس اور ٹیکسٹائل کی وزارتیں موجود ہیں۔