لاہور: بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے طالب علموں کا تشدد، ٹکٹ چیکر ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے چار طالب علموں کے مبینہ تشدد سے ٹکٹ چیکر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق شیخوپورہ کامرس کالج کے 4 طالب علم بغیر ٹکٹ کے ٹرین سے لاہور آ رہے تھے، ٹکٹ چیکر نے طالب علموں سے ٹکٹ کا پوچھا توان میں تلخ کلامی ہو گئی، جس کے بعد ٹکٹ چیکر نے اسٹیشن پر پولیس طلب کر لی۔

اس دوران طالب علموں نے ٹکٹ چیکر پر مبینہ تشدد کیا، جو تھانے پہنچ کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک طالب علم کو گرفتار کر لیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہو گئے۔