کراچی (جیوڈیسک) انٹر بنک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستانی روپیہ تمام غیر ملکی کرنسیوں پر بھاری رہا ، ڈالر ایک روپے اکیس پیسے جبکہ کویتی دینار تین روپے ستانوے پیسے سستا ہوا۔
اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر چھہتر پیسے ، برطانوی پانڈ کی قدر دو روپے سترہ پیسے کم ہوئی۔
آسٹریلین ڈالر دو روپے آٹھ پیسے، کینڈین ایک روپے آٹھ پیسے اور سنگاپور ڈالر ایک روپے سات پیسے سستا ہوا۔
بحرینی دینار کی قدر میں تین روپے تیئس پیسے اور اومانی ریال میں تین روپے سولہ پیسے کمی ہوئی۔