ایران میں لاپتہ ہونیوالا امریکی سی آئی اے کا ایجنٹ ہے، امریکی اخبار

American

American

نیویارک (جیوڈیسک) ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران میں لاپتہ ہونے والا امریکی شہری رابرٹ لیونسن سی آئی اے کا ایجنٹ ہے، جو خفیہ مشن پر کام کر رہا تھا۔

رابرٹ لیونسن مارچ 2007 میں ایرانی جزیرے میں ایک کاروباری دورے کے دوران لاپتہ ہوا، جس کے بعد امریکی حکام نے ایران سے کئی بار اسے تلاش کرنے میں مدد دینے کی اپیل کی، تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ کاروباری دورے پر نہیں بلکہ امریکی خفیہ ایجنسی کے لیے ایک غیرمنظور شدہ مشن پر کام کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے ان اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی ہے، جنہوں نے لیونسن کو اس خفیہ مشن پر بھیجا۔