سوئی ناردرن کا پنجاب میں صنعتوں کو گیس فراہم کر نے کا فیصلہ

Sui Northern

Sui Northern

لاہور (جیوڈیسک) صنعت کاروں اور تاجروں کے احتجاج کے بعد پاور ہاوسز کی بجائے پنجاب کی صنعتوں کو گیس دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید کا کہنا ہے کہ 1100 ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال ہے، جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

انہوں نے پنجاب کے صنعت کاروں نے حکومت کو باور کرایا کہ ٹیکسٹائل اور جنرل انڈسٹری کو 150 ملین کیوبک فٹ گیس روزانہ درکار ہے، حکومت پاور ہاوسز کو گیس دے کر 5 ارب روپے بچانا چاہتی ہے، مگر صنعتوں کے کئی سو ارب ڈوب جائیں گے اور بے روز گاری بھی بڑھے گی۔

ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عارف حمید نے بتایا کہ 1100 ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال ہے جس کے بڑھنے کا امکان ہے۔

گھریلو صارفین اولین ترجیح ہیں، باقی گیس پاور سیکٹر کو دینی ہے یا صنعتوں کو، اس کا فیصلہ حکومت کرے گی۔