کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن میں 19 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

Targeted Operation

Targeted Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران انیس ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ریڈ بک میں شامل دہشت گرد عدنان عرف ابو حمزہ بھی پکڑا گیا۔ فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ کارروائیاں کورنگی، شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقوں میں چھاپوں کے دوران انیس ملزم گرفتار کیے ۔

ان سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ سی آئی ڈی نے کیماڑی ویسٹ وہارف میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل دہشت گرد عدنان عرف ابو حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے دو دستی بم، پستول اور سو سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں گلستان جوہر بلاک بارہ میں فائرنگ سے چالیس سالہ امین اور اس کی چودہ سالہ بیٹی ماہم جاں بحق ہو گئے۔

ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ نارتھ کراچی میں یوپی موڑ کے قریب نجی اسکول سے تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ شاہ فیصل میں ملیر ندی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔