شہر میں ڈینگی وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شہر میں ڈینگی کے مریضوں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے متعلقہ اداروں کی ناکامی اور انسانی زندگی کے لئے المیہ متعلقہ ادارے عوامی زندگی کو ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے شہر کراچی میں ڈینگی کی پھیلتی ہوئے وباء پر قابو کریںانسداد ڈینگی کے لئے مرض سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میںعوام کو درپیش بلدیاتی مسائل اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے شاہ فیصل زون ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجا م دہی کو دیانتداری کے ساتھ انجام دیا جائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کی آگہی کے لئے تشہیری مہم موثر انداز میں چلا ئی جائے۔

اسکولوں ،کالجز اور مساجد و امام بارگاہوں میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے سرکاری و نجی ہسپتالوں سے کہا ہے کہ وہ اسپتالوں اور کلینکس میں ڈینگی سیل کا قیام عمل میں لائیں تاکہ مرض کی فوری تشخیص اور طبی امداد فراہم کی جاسکے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کے دورے پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے صفائی وستھرائی،بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے بلدیاتی محکموں کے جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشیں بروئے کار لاکر مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے۔