اسلام آباد : ممتاز قادری مجرم نہیں ہیرو ہے۔ شہیر سیالوی

اسلام آباد : انجمن طلبا اسلام ناظم اسلام آباد شہیر سیالوی نے کہا ہے کہ ممتاز قادری مجرم نہیں ہیرو ہے اور ہر عاشق ِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ممتاز قادری کے جذبے سے سرشار ہے۔

ممتاز حسین قادری ہر مسلمان کے دل کی دھڑکنوں میں بستا ہے۔ عاشقانِ رسول ممتازحسین قادری کے ساتھ ہیں۔ گستاخانِ رسول کی سرکوبی کے لیے ممتازقادری کے جذبۂ عشق ِ رسولصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتاز حسین قادری اُمّت کی آنکھ کا تارہ ہے۔ صدر پاکستان ممتاز قادری کی سزائے موت ختم کرنے کا اعلان کریں۔ ممتاز قادری نے ہر گستاخِ رسول پر لرزہ طاری کر دیا ہے۔ انجمن طلبہ اسلام ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لیے تحریک چلائے گی۔ حکومت دہشت گردوں کو رہا کر رہی ہے اور ممتاز قادری کو قید کر رکھا ہے۔