جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں وائٹ کورٹ کی تقریب آج منعقد ہو گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج المنائی پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ ونٹر میٹنگ کے حوالے سے منعقد تقریب میں جناح سندھ میڈیکل کالج کراچی کے Batch-2013-14کی وائٹ کورٹ پہنا نے کی تقریب (آج) مورخہ 16دسمبر2013ء بروز پیر صبح 9بجے خواجہ معین الدین لیکچر ہال جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں منعقد ہو گی۔

جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر سندھ جناح یونیورسٹی کراچی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع ہونگے تقریب میں سندھ میڈیکل کالج المنائی پاکستان کے ڈاکٹر قیصر سجاد،ڈاکٹر سمیر قریشی ،ڈاکٹر مکرم علی، ڈاکٹر شہاب اللہ خان ،ڈاکٹر اعظم خان اور دیگر المنائی کے عہدیدارون جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے نئے بیچ 2013-14کو وائٹ کورٹ پہنائیں گے تقریب میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے طلباء و طالبات اور ایس ایم سی المنائی کے ملکی و بین الاقوامی عہدیداران شرکت کرینگے۔