اینڈی مرے نے بی بی سی سپورٹس پرسنالٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا

Andy Murray

Andy Murray

لندن (جیوڈیسک) عالمی نمبر چار برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے سپورٹس پرسنالٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے سال دو ہزار تیرہ کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا، ٹینس سٹار اینڈی مرے کو سپورٹس پرسنالٹی آف دی ائیر کا اعزاز حاصل ہوا۔

سپورٹس پرسنالٹی ایوارڈز کی 60 سالہ تاریخ میں اینڈی مرے یہ اعزاز جیتنے والے چوتھے ٹینس پلیئر ہیں۔ چھبیس سالہ سکاٹش سٹار کھلاڑی کو ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل 77 سال بعد برطانیہ کے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

ان سے پہلے برطانیہ ہی کے سائیکلسٹ بریڈلی ویگنز کو گزشتہ سال بی بی سی سپورٹس پرسنالٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ ملا تھا۔