مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 15/12/2013

سابقہ ایم پی اے چوہدری الیاس خاں کی تحریک انصاف کی شمولیت

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سابقہ ایم پی اے چوہدری الیاس خاں کی تحریک انصاف کی شمولیت ، ان کی شمولیت سے تحریک انصاف کو قصور کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔پارٹی میں پہلے سے موجود افراد جنہوں نے وسعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی شمولیت کو خوش آمدید کہنے والوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے انتخاب میں الیکشن کو تسلیم کر لیا لیکن دھاندلی کو تسلیم نہیں کیا۔ جزل الیکشن میں چند حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان کا ایک طبقہ کو بنیادی سہولیات سے محروم ہے، روٹی ، تعلیم، علاج سے محروم ہے۔ انسان کی بنیادی ضروریات یہی ہیں۔ لوگوں کو ان بنیادی سہولیات کی فراہم تحریک انصاف کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اسے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے22دسمبر کو مہنگائی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا، تحریک انصاف پر پاکستان کے دل کی آواز ہے ، قصور کی ہر یونین کونسل سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے افراد ساتھیوں سمیت شمولیت کریں۔ اور احتجاجی دھرنے کو کامیاب کریں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابقہ وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ میں چوہدری الیاس خاں کے ساتھ ساتھ مسعود احمد بھٹی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے بڑی وسعت کا مظاہرہ کیا۔ میں نے دیکھا کہ ان کا دل بڑا کشادہ ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے نام پر عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر چوہدری الیاس خاں نے کہا کہ 2013سے پہلے کے الیکشن میں بھی متعدد بار تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت ملی تھی لیکن اس وقت کچھ دوستوں کے ساتھ میری کمنٹمنٹ چل رہی تھی۔ میں دل سے تحریک انصاف میں شمولت کا اعلان کرتا ہوں ۔ ہماری شمولیت سے قصور میں تحریک انصاف کو پتہ چلے گا کہ واقع ہی کچھ اور لوگ بھی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں آنے والے الیکشن میں این اے138، پی پی175اورپی پی176میں کامیابی حاصل کریں گے۔ میری قیادت جو بھی ذمہ داری میرے ذمے لگائے گی نبھانے کی کوشش کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یدیاں میں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت کا دھندہ عروج پر
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)بیدیاں میں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت کا دھندہ عروج پر، عوامی حلقوں کی طرف سے ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بیدیاں میں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت کا دھندہ عروج پکڑ گیا ، سرکاری ریٹ 1750روپے جبکہ کھاد ایجنسی والے حضرات2080روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ کسانوں کی بڑی تعداد نے ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں ہر مرحلے پر شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)وزیر اعظم یوتھ پروگرام میں ہر مرحلے پر شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے,موجودہ مالی سال میں ایک لاکھ خاندان اس سکیم سے مستفید ہوںگے اور مزید ہزاروں افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدہ ہونگے۔ان خیالات کا اظہار فاروق خاں نمبر دار نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی اپنے وعدے پورے کرنے شروع کر دیئے ہیں اور پہلی عوامی سکیم میں خواتین کو 50فیصد نمائندگی دیکر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نجات د لانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں حکو مت عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام ملکی وسائل بروئے کار لا رہی ہے، بلد یاتی الیکشن میں (ن) لیگ بھر پور طریقے سے کا میابی حاصل کرے گی۔