لاہور میں علامہ ناصر عباس کی مظلومانہ شہادت حکمرانوں کے منہ پر طماچہ ہے، حسن ظفر نقوی
Posted on December 16, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامیہ سید حسن ظفر نقوی نے تحر یک نفاد فقہ جعفریہ کے راہنما ملک کے ممتاز ذاکرا ور خطیب علامہ ناصر عباس آف ملتان کی مظلومانہ شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارلحکومت ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ کی یہ سنگین واردات دہشت گردوں سے مذاکرات کی پالیسی اپنانے والے حکمرانوں کے منہ پر طماچہ ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلیز میں ان کا کہنا تھا کہ بزدل حکمران بتائیں کہ دہشت گردوں اور سفاک قاتلوں سے مذاکرات کی باتیں کرنا اعتراف شکست نہیں تو اور کیا ہے؟ آئے روز علمائے کرام اور عمائدین ملت سمیت بے گناہ افراد کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے۔
حکومت و حکومتی ادارے قاتلوں کی گرفتاری کا حوصلہ نہیں رکھتے، انہوں نے کہا کہ جس حکومت میں وزیر قانون کا لبادے میں رانا ثناہ اللہ جیسے دہشت گردوں کے حامی موجود ہوں وہاں دہشت گردوں کے خلاف کسی کاروائی کی توقع ہی نہیں کی جا سکتی، ہم دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ ٹارگٹ کلنگ اور خود کش حملے ہمیں دہشت گردوں کے سامنے سر جھکانے پر مجبور نہیں کر سکتے، انشاء اللہ پاکستان کے غیور اور محب وطن اہلسنت و اہل تشیع مل کر ارض پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ میلاد البنیۖ اور عزاداری امام حسین کے جلوسوں پر پابندی لگانے والے تاریخ سے سبق حاصل کریں، تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی ان جلوسوں کو روکنے کی کوشش کی گئی، یہ پہلے سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ نکالے گئے ، انشاء اللہ یہ مظاہرہ چہلم سید الشہدا ء اور عید میلاد النبی کے موقع پر پور دنیا دیکھے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com