کراچی: فائرنگ سے چار افراد جاں بحق، ٹارگٹڈ آپریشن میں 8 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

Target Operation

Target Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نومولود بچے کی لاش بھی ملی ہے، دوسری جانب مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں کے باوجود لاشیں گرنے کا سلسلہ نہیں تھم سکا اورنگی ٹان ساڑھے گیارہ نمبر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب سے عظمت اللہ نامی ایک شہری کو لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اورنگی ٹاون، ہاشمی کالونی اور گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

یو پی موڑ کے قریب سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے، دوسری جانب شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں کے خلاف رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق رینجرز نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پاک کالونی، لیاقت آباد، لیاری، ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، اس دوران آٹھ ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔