بلدیاتی الیکشن اور ہمارے خیالات

Municipal Election

Municipal Election

آج کل بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں پنجاب بھر میں سیاسی پہلوانوں نے لنگوٹ کس لئے ہیں وہ لوگ جو کبھی نظر بھی نہیں آتے تھے اج کل جنازوں اور شادیوں پر جلوہ افروز ہو رہے ہیں غریب عوام جن کے لئے انہوں نے نو لفٹ کے بورڈ آویزاں کر رکھے تھے انہیں باقائدہ گلے لگایا جارہا ہے پرانی رشتہ داریاں بھی جاگ چکی ہیں ضلع چکوال میں بلدیاتی الیکشن مسلم لیگ ن کی مخالف قوتوں اور مسلم لیگ ن کے درمیاں ہو گا بعد حلقوں کا خیال ہے کہ شائد الیکشن نہ ہوں اگر ہوئے تو مسلم لیگ ن کے لئے کڑا امتحان ثابت ہو سکتے ہیں بحر حال الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں اور عوام سے زیادہ سیاسی پہلوان اپنا جزباتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ضلع چکوال میں سابق ناظم سردار غلام عباس نے مسلم لیگ ن قوتوں کو اکٹھا کر کے ایک محاذ بنانا شروع کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ خود الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے بلکہ اپنے روح رواں سردار آفتاب اکبر کو میدان میں اتار رہے ہیں ضلع چکوال کی تمام یونین کونسلوں میں زبردست مقابلے متوقع ہیں مگر تحصیل کلر کہار کے علاقے بوچھال کلاں یونین کونسل میں دلچسپ مقابلہ ہو گا یہاں سابق ناظم یونین کونسل بوچھال کلاں کا مقابلہ سابق ممبر ضلع کونسل حاجی ملک نواز کے بھائی ملک ریاض کر رہے ہیں جو مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ہیں ملک اختر شہباز سردار غلام عباس کے پینل سے ہیں یہ حلقہ تین مواضات پر مشتمل ہے بوچھال کلاں، مکھیال اور بولہ شریف شامل ہیں بوچھال کلاں آبادی کے لحاظ سے بڑا گائوں ہے یہاں ہر دور میں پانچ ہزار تک ووٹ پول ہوتے ہیں اور آج بھی یہی حالات ہیں دونوں گروپ اپنی بھر پور طاقت سے یہاں الیکشن لڑنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں ان دونوں کے وائس چئیرمین موضع مکھیال سے ہیں موضع مکھیال میں مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے بولہ شریف میں بھی مسلم لیگ ن مضبوط سمجھی جاتی ہے اس لئے بوچھال کلاں کو ہی میدان جنگ سمجھا جارہا ہے۔

PML-N

PML-N

مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک ریاض کا تعلق بھی ایک سیاسی گھرانے سے ہے اس سے قبل ان کے بھائی حاجی ملک نواز بھی ملک اختر شہباز کے بھائی کا مقابلہ کر کے ممبر ضلع کونسل بنے تھے ان کے والد حاجی ملک احمد خان مرحوم بھی چئیرمین یونین کونسل بوچھال کلاں رہ چکے ہیں جبکہ ملک اختر شہباز کا تعلق بھی سیاسی گھرانے سے ہے موصوف دو مرتبہ MPA کا الیکشن لڑ چکے ہیں ایک بار ممبر ضلع کونسل اور ایک مرتبہ ناظم یونین کونسل رہ چکے ہیں اس مرتبہ وہ سیاسی میدان میں اپنا نام بنانے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئے تھے مگر قسمت کی دیوی شائد ان پر مہربان نہیں ہو رہی ان کی غلط پالیسیوں اور مشیران کے غلط فیصلے ان کے لئے رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔

یہ الیکشن ملک اختر شہباز کے لئے ایک جوئے سے کم نہیں اگر ملک اختر شہباز اس الیکشن میں ہار جاتے ہیں تو ان کا سیاسی کیرئر تباہی کے دہانے پر ہو گا اس وقت جو صورتحال سامنے ہے ملک ریاض اور ملک اختر شہباز بوچھال کلاں میں مقابلہ ففٹی ففٹی کر جاتے ہیں تو مکھیال اور بولہ کا الیکشن ملا کر ملک ریاض کو واضع برتری حاصل ہو جائے گی اگر ملک اختر شہباز ایک ہزار کی لیڈ سے بوچھال کلاں کو فتح کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کی کامیابی یقینی ہے یہ وجہ ہے کہ دونوں گروپ بوچھال کلاں میں ہی اپنی قوت آزما رہے ہیں اس وقت ملک ریاض گروپ کو اس حلقہ میں نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ مگر اس وقت کوئی بھی تجزیہ قبل از وقت ہے کیونکہ الیکشن بدلی ہو جایا کرتے ہیںبحر حال یہ مقابلہ پورے ضلع چکوال میں دلچسپ سمجھا جا رہا ہے۔

Riaz Malik

Riaz Malik

تحریر: ریاض احمد ملک بوچھال کلاں
malikriaz57@gmail.com
03348732994