کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں تعینات آسٹریلوی فوج کا آخری دستہ بھی واپس اپنے ملک روانہ ہو گیا ہے۔
دارالحکومت سڈنی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ابارٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے آسٹریلوی فوجوں کا انخلا مکمل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آسٹریلیا کی طویل عرصے کی جنگ تھی جس میں ہمارے چالیس فوجی ہلاک ہوئے، ٹونی ابارٹ کا کہنا تھا کہ افغان جنگ کسی کی ہار جیت کے بغیر ختم ہوئی ہے۔
تاہم افغانستان کو پر امن بنانا ہمارا مشن تھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب افغان حکومت معاملات کو بہتر طریقے سے حل کرے گی۔