سی این جی میں 66 پیسے سے ایک روپے 23 پیسے تک کمی کا امکان

CNG Station

CNG Station

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا کی جانب سے سی این جی قیمتوں میں ایک روپے تیئس پیسے فی کلو گرام کمی کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق پوٹھو ہار، کے پی کے اور بلوچستان سمیت ریجن ون میں سی این جی کی قیمتوں میں ایک روپے تیئس پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے۔

صوبہ سندھ اور پنجاب پر مشتمل ریجن ٹو میں سی این جی کے لیے چھیاسٹھ پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کی گئیں۔ عدالت عظمی نے سی این جی پر لیا جانے والا نو فیصد اضافی ٹیکس ختم کر دیا تھا۔

کمی کے بعد ریجن ون میں سی این جی کی نئی قیمت چوہتر روپے پچیس پیسے اور ریجن ٹو میں چھیاسٹھ روپے چودہ پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔