علامہ ناصر عباس نقوی آف ملتان کے قتل کے خلاف فقعہ جعفریہ اور اہلِ سنت کی جانب سے دھرنا
Posted on December 17, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد : لاہور میں شیعہ عالم دین علامہ ناصر عباس نقوی آف ملتان کے قتل کے خلاف فقعہ جعفریہ اور اہلِ سنت کی جانب سے ضلع کونسل چوک میں دھرنا دیا گیا ،اور مقرین نے خطاب کرتے ہوئے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ علامہ ناصر عباس نقوی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،اور صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر مستعفی کیا جائے کیو نکہ رانا ثناء اللہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کررہا ہے۔
پنجاب حکومت بھی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کرنا چھور دے ،ورنہ یہ بھی اپنے منطققعی انجام کو پہنچ جائے گی،اور مقرین نے دھرنے کو اس وقت تک جاری رکھنے کا عزم کیا کہ جب تک حکومت علامہ ناصر عباس نقوی کے قا تلوں کو گرفتار نہیں کر لیتی،اور انہوںنے کہا کہ ہم نے کوئٹہ میں شدید سردی اور بارش میں بھی پختہ عزم کے ساتھ دھرنہ دے کر جس طرح ریسا نی کی حکومت کا خاتمہ کر کے اُس کو گھر بھجوا دیا تھا ،اگر پنجاب حکومت نے بھی اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اس کا انجام بھی ایسا ہی ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com