بیونس آئرس (جیوڈیسک) ا، ب ، پ پر یقین رکھنے والے دو برطانوی اساتذہ نے رکشے میں طویل ترین سفر کر کے نیا عالمی رکارڈ قائم کر دیا۔
تعلیم کے فروغ کے لئے کام کر نے والے دونوں اساتذہ کی عمریں 28 برس ہیں اور ان کے نام نک اور رچ ہیں۔ دونوں نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس پہنچ کر ٹک ٹک یعنی موٹر رکشہ پر دنیا کا سب سے لمبے سفر کا رکارڈ بنا لیا ہے۔
اگست 2012 میں شروع ہونے والے اس سفر کے دوران دونوں نے 39 ملکوں کا 40 ہزار کلو میٹر پر خطر سفر کیا۔
اِس ریکارڈ ساز سفر کا مقصد ترقی پذیر ممالک میں تعلیم کے فروغ کے لیے عطیات جمع کرنا ہے۔