ڈنگہ کی خبریں 16/11/2013

ڈنگہ اور نواحی دیہاتوں میں بلدیاتی انتخابات امیدواران نے تشہیری مہم تیز کر دِی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ اور نواحی دیہاتوں میں بلدیاتی انتخابات امیدواران نے تشہیری مہم تیز کر دِی ، سب دا سجن سب دا بیلی ، عوام کا خدمتگار ، عوام کا متفقہ فیصلہ جیسے جملوں میں تحریروں سے آویزاں فلیکس ، بینرز اور سٹیکرز سے گلیاں ، محلے ، بازار سجنا شروع ہو گے ، ایک حلقہ سے درجنوں امیدوار نظر آ رہے ہیں ، ہر حلقہ کی گلی سے ایک امیدوار انتخابی میدان میں زور آزمائی کرنے کے لیے تیار ی کر رہا ہے ، امیدواروں کے بہتات سے یوں دکھائی دے رہا ہے کہ ہر کوئی سیاسی سفر لا لطف اُٹھانے کے لیے بے چین ہے ، ایک ایک جماعت ایک ایک حلقہ میں کئی کارکن پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ، امیدواروں کی بہتات سے ضلعی قیادتوں کو کسی حلقہ سے عوامی اُمنگوں کے عین مطابق امیدوار کی تلاش نے ایک بہت بڑے امتحان میں ڈال رکھا ہے ، ضلعی قیادتوں کو ٹکٹ کی تقسیم کے وقت کارکنوں کی قربانیاں، عوامی شہرت ، پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ چلنے کے لیے با صلاحیت امیدواروں کا انتخاب کرنا ہو گا، ضلعی قیادت کارکنوں کو کیسے متحد کر سکتی ہے اور امیدواروں کے انتخاب کرتے وقت اپنی صلاحیتوں کو کیسے بروئے کار لاتی ہے ، آنے والے دِنوں میں بلدیاتی انتخابات نے جہاں عوام کو علاقائی قیادت کو منتخب کرنے کا موقع فراہم کیا وہیں سیاسی جماعتوں کو ضلعی قیادتوں کی صلاحیتوںکا امتحان بھی ہے ، بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں نے اکثریت کسی نہ کسی جماعت کی حمایت حاصل کر پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کی جدو جہد شروع کر دِی ہے اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم ہوتے ہی اصلی میدان سج جائے گا ، عوام کو بھی امیدواروں کو پرکھنے کا موقع دستیاب ہو گا، ابھی تک تو تمام امیدوار عوامی حمایت حاصل کرنے پر ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی کمپین کو شروع کئے ہوئے ہیں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ بڑھنے سے قوی امکان ہے کہ مزید امیدوار انتخابی میدان میں زور آزمائی کے لیے اُتریں گے، انتخابی عمل میں حصہ لینے ویسے تو ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے مگر زیادہ تر امیدوار ایک دوسرے کو دیکھا دیکھی انتخابی عمل میں حصہ لیتے نظر آتے ہیں، عوامی کدمت کا فرض ادا کرنا ایک بڑا کٹھن مرحلہ ہے یہ فرض حقیقی معنوں میں ایسے افراد ہی ادا کر سکتے ہیں جو خداداد صلاحیتیوں کے مالک عوامی اُمنگوں کے ترجمان ہوتے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ڈنگہ سمیت ملک پاکستان کی عوام کے لیے ایک موقع فراہم کیا ہے عوام بلدیاتی انتخابات میں ایسے امیدواروں کا انتخاب کریں جو عوامی مسائل کا تدارک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قرضہ سکیم بیروزگار نوجوانوں کی قسمت بدل دیگی،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 106، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ ڈنگہ پرصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قرضہ سکیم بیروزگار نوجوانوں کی قسمت بدل دیگی ، حکومت نوجوانوں کے دِل جیت لے گی انشاء اللہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو گااور معاشی استحکام ملے گا ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمو نواز شریف کی نوجوانوں کے لیے قرضہ سکیم کا اجراء نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے کے عزم کی طرف ایک قدم ہے نوجوانوں کے چہروں سے مایوسیوں کے بادل چھٹنے کی امید پیدا ہو گئی ہے، حکومت کی طرف سے عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے عملی اقدام سے بیروزگار نوجوان بر سر روزگار ہو کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں گے ، اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف جب بھی حکومت میں آئے غریب عوام کی قسمت بدلنے کے لئے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے مختلف سکیموں کا اجراء کرتے رہے جس سے عوام مستفید ہوتے رہے ، سابقہ ادوار میں سستی روٹی ، ییلو کیپ جیسی سکیموں سے عوام خاطر خواہ فائدہ مند ہوتے رہے ہیں ، قرضہ اسکیم ملک میں بسنے والے لاکھوں گھرانوں میں بہترمستقبل کے دیے جلائے گی اور ایک خوشحال قوم اور مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھے گی، وزیر اعظم کی قرضہ سکیم سے ملک میں نیا بزنس کلچر پروموٹ ہو گا اور عوام کی اکثریت نے یوتھ قرضہ سکیم کو خوش آئیند قرار دِیا، ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مخلص پارٹی ورکروں کو ٹکٹ دینگے ، ہیلتھ سیکٹر میں 12 سکیمیں شروع کی جا رہی ہیں جس میں سول ہسپتال ڈنگہ بھی شامل ہے ، او پی ایف سکول زمین کی منتقلی کے بعد جلد شروع ہو جائے گا ، توانائی بحران کے خاتمے کے لیے مختلف منصوبہ جات شروع کر دیے گئے ہیں اور ذراعت کے شعبے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، سکولوں میں سولر سسٹم لگائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : ن لیگ کی موجودہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل قرضہ اسکیم کا اجراء کر کے پری پول دھاندلی کا مکمل منصوبہ بنا لیا ہے ،چوہدری اعجاز رنیاں
ڈنگہ (محمد بلا ل احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے ڈیرہ ڈنگہ پر حلقہ کی مختلف شخصیات سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی موجودہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل قرضہ اسکیم کا اجراء کر کے پری پول دھاندلی کا مکمل منصوبہ بنا لیا ہے ، حکمران خود آمریت کا نمونہ بنے ہوئے ہیں سابقہ حکومت اور موجودہ شریف برادران کی حکومت میں کوئی فرق نہیں رہا ،عوامی مسائل حل کرنے کے دعویداروں نے اقتدار میں آ کر 19 کروڑ عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے غربت اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ، غربت کی چکی میں پسی عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں، گذشتہ رات لاہور میں مذہبی راہنما علامہ ناصر عباس ملتان کو سر عام فائرنگ کر کے قتل کر دِیا گیا ،موجودہ حکومت کی نا اہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک پاکستان دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ کی زد میں ہی نہیں بلکہ ملک پاکستان کا ہر ایک فرد اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہا ہے ، آئے روز ملک بھر میں دہشت گردی ، قتل و غارت ، دھماکے ، چوریاں ، ڈکیتیاں معمول بن چکی ہیں جبکہ حکمران ٹی وی چینلوں پر طفل تسلیاں دینے کے علاوہ کوئی عملی اقدامات نہیں کر رہے ۔ مسلم لیگ ق کی جدوجہد کا مقصد ملک پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا پیغام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم سب قتل ہو سکتے ہیں مگر عزاداری کو قتل نہیں ہونے دیں گے،چوہدری لال خان،سید علی عابد شاہ و دیگر
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ )پاکستان تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ صوبائی ناظم الامور چوہدری لال خاں ، سید علی عابد شاہ ڈپٹی صوبائی کمانڈر MFP، ضیغم عباس مشیر ناظم الامور تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب سید ابن حسن شیرازی صدر TNFJڈنگہ، واحد حسین کمانڈر MFPڈنگہ ، سید جعفر حسین شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم سب قتل ہو سکتے ہیں مگر عزاداری کو قتل نہیں ہونے دیں گے ، علامہ ناصر عباس ملتان شہیدِ عزاداری ہیں ،دہشت گردی ، قتل و غارت ہمیں راہِ حسینی سے نہیں ہٹا سکتے، تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس آف ملتان کی شہادت عظیم قومی سانحہ ہے ،اُن کا سفقانہ قتل سلیبی قوتوں کی سازش ہے اور یہ کالعدم گروپ کی دی گئی کھلی چھٹی کا شاخسانہ ہے ، عزاداران پر امن رہتے ہوئے عزاداری کو مقدم رکھیں،علامہ ناصر عباس ملتان تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سپریم شیعہ علماء بورڈ کے رُکن تھے، اُن کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے سخت سزا دِی جائے ، علامہ ناصر عباس آف ملتان قائدِ ملت جعفریہ آقا سید حامد علی موسوی دیرینہ اور جانثار سپاہی اور عظیم مبلغ اسلام تھے ، اُن کی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ، حکومت تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل کرنانہ میں اپنی وساطت سے محبتوں کا پیغام پھیلائیں گے،چوہدری طارق محمود اعوانہ
ڈنگہ (محمدبلا ل احمد بٹ )عمر چک کے ممتاز میندار سماجی و سیاسی شخصیت یونین کونسل کرنانہ امیدوار برائے چیئرمین چوہدری طارق محمود اعوانہ نے اپنے بیان میں کہا انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل کرنانہ میں اپنی وساطت سے محبتوں کا پیغام پھیلائیں گے ور
بلدیاتی انتخابات میں سیاسی حریفوں کو عبرتناک شکست دیں گے ، عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ، یونین کونسل کرنانہ کی
عوام مخالفین کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں، وہ عوام کو دبائو میں رکھنا چاہتے ہیں میری کوشش ہو گی کہ میں عوام کے اعتماد پر پورا اُتر کر اُن کی بے لوث خدمت کروں ، یونین کونسل کرنانہ کی عوام مجھ کو ووٹ دیکر خوشحالی کے لیے اپنے ووٹ کاصحیح استعمال کریں اور ہمیں کامیاب کرائیں ، اُنہوں نے مزید کہا کہ خدمت کے کلچر کو فروغ دینے میں اپنا اہم رول ادا کرونگا، انشاء اللہ تعالیٰ 30 جنوری کا سورج ہماری کامیابی کا دِن ہو گا کیونکہ ہم نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی ہے ، انشاء اللہ تعالیٰ سید نور الحسن شاہ کے پینل سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور راستے میں ہر آنے والی رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، ہم اپنے وعدہ کی پاسداری کرتے ہوئے یونین کونسل کرنانہ اور گرد و نواح کی عوام کے تحفظ کی بھر پور کوشش کرینگے، ہماری جدوجہد کا مقصد یونین کونسل کرنانہ کی عوام کو اُن کے حقوق کا شعور دِلانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :لاہور کا رہائشی پھالیہ میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )لاہور کا رہائشی پھالیہ میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی حافظ شکیل احمد ولد منیر احمدسکنہ موچی گیٹ لاہورفش فارم قادرآباد بیراج پر مچھلی کا شکار کر رہا تھاکہ اچانک پائوں پھسلنے سے پانی میں ڈوب گیا ، بڑی جدو جہد کے بعد اس کی نعش کو ضلع منڈی بہاوالدین کی ریسکیو1122 کے عملہ نے نکالا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی ۔
۔۔۔۔
ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل کولیاں شاہ حسین سے میاں ارشد حیات ،پرویز اختر تریڑوانوالہ کوکامیاب کراوئیں گے،چوہدری عدالت خان و دیگر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )مٹونوالہ کے معروف زمیندار چوہدری عدالت خاں، چوہدری ولایت خاں ، چوہدری محمد شریف ، چوہدری طارق محمود ، چوہدری صفدر ، چوہدری عدالت خاں مہر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل کولیاں شاہ حسین سے امیدوار برائے چیئرمین میاں ارشد حیات وائس چیئرمین چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ عوامی خدمت کا جذبہ لیے میدانِ سیاست میں آئے ہیں اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ امیدوار برائے چیئرمین میاں ارشد حیات ، چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ، وہ حلقہ کی عوام کے لیے ساری زندگی بے لوث خدمت کرتے رہیں ہیں اور کامیابی کے بعد بھی اپنی سابقہ روایات کو قائم رکھیں گے ، ہم اُن کی الیکشن مہم ڈور ٹو ڈور جاری
رکھیں ہیں اور اُن کی کامیابی کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیں گے، عوامی خدمت کا مشن اُن کی اولین ترجیح ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل وڑائچانوالہ سے چوہدری ماجد محمود ، چوہدری محمد عارف مہر بھلیسرانوالہ کی کامیابی کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں گے،چوہدری سلیمان الیاس آف ناروے
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ )ناروے میں مقیم کمانڈر چوہدری سلیمان الیاس آف وڑائچانوالہ نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل وڑائچانوالہ سے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ماجد محمود ، وائس چیئرمین چوہدری محمد عارف مہر بھلیسرانوالہ کی کامیابی کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں گے، چوہدری ماجد محمود ، چوہدری محمد عارف مہر کے آبائو اجداد نے اپنی ساری زندگی علاقے کی عوام کی بے مثال خدمت کی عوام کے دِلوں میں اُن کے لیے بے پناہ محبتیں ہیں اِسی وجہ سے وہ حلقہ بھر سے اپنے تمام پینل کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہونگے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر اُن کی دہلیز پر حل کرینگے ، حلقہ کی غیور عوام کی چوہدری ماجد محمود اور چوہدری محمد عارف مہر کے حق میں دھڑا دھڑ برادریاں اور دیگر برادریوں کے سرکردہ افراد اُن کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں ، وہ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر الیکشن لڑ رہے ہیں اور عوام کے تعاون سے کامیابی حاصل کرینگے انشاء اللہ 30جنوری کا سورج اُن کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل وڑئچانوالہ 68 سے الیکشن سے حوالہ سے مکمل یونین کونسل پر نظر ہے،چوہدری ماجد محمود
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ )وڑائچانوالہ کے ممتاز زمیندار امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ماجد محمود نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل وڑئچانوالہ 68 سے الیکشن سے حوالہ سے مکمل یونین کونسل پر نظر ہے اور اپنی یونین کونسل سے امیدواران میدان میں اُتاریں گے ، امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دیدی ہے ، اُنہو ں نے کہا کہ ہم پینل کی تشکیل کے لیے دِن رات کام کر رہے ہیں اور انشاء اللہ ہمارا پورا پینل یونین کونسل وڑئچانوالہ 68 سے کامیاب و کامران ہو گا، اُنہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین مکمل طور پر عوامی حمایت سے محروم ہو چکے ہیں ، مخالفین ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت اور تمام پینل کی حلقہ میں اچھی ہمدریوں کی وجہ سے حلقہ کی غیور عوام میں منفی پہلو پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے لیکن حلقہ کی غیور عوام اِن سیاسی پنڈتوں پر ووٹوں کی طاقت سے قہر بن کر گرے گی، اُنہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی غریب و بے سہارا عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، بیروزگاری عروج پر ہے اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کے کام بھی ایک خواب بن کر رہ گئے ہیں ،مخالفین کے منفی پہلو استعمال کرنے کے باوجود بھی حق کو دبایا نہیں جا سکتا ، اِنشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنی یونین کونسل کو
ماڈل بنائیں گے اور تعمیر و ترقی کے لیے بہتر اقدامات کی بھر پور کوشش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ:شیل پٹرولیم ڈنگہ کے منیجنگ ڈائریکٹر میاں ماجد محمود انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )شیل پٹرولیم ڈنگہ کے منیجنگ ڈائریکٹر میاں ماجد محمود انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، اُن کا ایئرپورٹ پر استقبال میاں طارق محمود ڈھلیان ، میاں جہانگیر طارق عظیم، قاضی عبد الحفیظ نے کیا ، میاں ماجد محمود نے اپنے بھتیجے امیدوار برائے وائس چیئرمین میاں جہانگیر طارق کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دِی ہیں۔