سندھ و بلوچستا ن میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت اضافہ

Cement

Cement

کراچی (جیوڈیسک) سندھ و بلوچستان میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 500 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔

سیمنٹ انڈسٹری ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ بجلی کے نرخ بڑھنے سے سیمنٹ کی فی بوری کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سندھ و بلوچستان میں سیمنٹ کی بوری 520 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

انڈسٹری ماہرین کے مطابق موسم سرما میں تعمیراتی شعبہ سست روی کا شکار ہوتا ہے اور طلب میں کمی دیکھے جانے کے باعث سیمنٹ عموما سستا ہوتا ہے لیکن پیداواری لاگت بڑھنے سے نرخوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔