سپریم کورٹ کے حکم پر سی این جی کی نئی قیمت کا تعین

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سی این جی کی نئی قیمت تیار کر لی ہے، جس سے ملک میں سی این جی کے نرخوں میں معمولی کمی ہوگی، نئی قیمت کا باقاعدہ اعلان آج ہو گا۔

خیبر پختونخوا، بلوچستان، پوٹھوہار میں سی این جی 1 روپے 24 پیسے سستی ہو گی، پوٹھوہار کے سوا پنجاب، سندھ میں سی این جی 61 پیسے سستی ہو گی۔

وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کے حرکت میں آنے کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت 10 روپے فی کلو کم ہو گئی، گھریلو سیلنڈر 120 جبکہ کمرشل سیلنڈر 480 روپے سستا ہو گیا، پہلی بار موسم سرما میں ایل پی جی گرمیوں کی قیمت پر ہی دستیاب ہو۔