18 ویں ترمیم نے وفاق اور صوبوں کے درمیان مسائل حل کیے،سینیٹر رضا ربانی

Senator Raza Rabbani

Senator Raza Rabbani

کوئٹہ (جیوڈیسک) سینٹیر رضا ربانی نے کہا ہے 18 ویں ترمیم نے وفاق اور صوبوں کے درمیان مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں منسٹری آف پالیسی ریفارمز اور یو این ڈی کے زیر اہتمام 18 ترمیم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں نے 18 ترمیم کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 18 ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان مسائل کے حل کا ذریعہ بنی۔ 1935 کے ایکٹ سے لیکر 1973 آئین تک تعلیم اور صحت کی وزارتیں وفاق کے پاس نہیں تھیں۔

وفاق کے پاس ان وزارتوں کا ہونا غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی غیر آئینی اقدامات کا حصہ رہی ہے۔ 1973 کے دستور میں غیر ضروری ترمیم نے اس کی اصل شکل کو مسخ کر دیا ہے۔