امریکی ڈالر کو 99 روپے تک لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: اسحاق ڈار

 Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے تحریری جواب میں سینیٹ کو بتایا گیا کہ 30 جون 2008 سے 31 اکتوبر 2013 تک غیر ملکی قرضوں میں 19 کھرب، 9 ارب، 22 کروڑ 20 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

امریکہ نے 2003 سے 2013 تک 10 سال میں دو ہزار سات سو چھ ملین ڈالر مالی امداد دی۔ ایوان کو بتایا گیا کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کی واپسی کیلئے تین طریقے اپنائے گئے۔ وفاقی مجموعی فنڈ سے نقد ادائیگی بھی کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سابق دور حکومت میں نجکاری کمیشن نے 500 ملین روپے خلاف ضابطہ بنک میں جمع کرائے۔ وزیر ملکت بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔