کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے دس ٹیموں کا اعلان

ICC

ICC

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے دس ٹیموں کا اعلان کر دیا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کی فائنلسٹ دو ٹیمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2015 میں شرکت کریں گی، کوالیفائرز کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں میں کینیڈا، ہانگ کانگ، کینیا، نیمیبیا، نیپال، ہالینڈ ، پاپوا نیو گینی، سکاٹ لینڈ، یو اے ای اور یوگینڈا شامل ہیں، کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ آئندہ سال بارہ جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہو گا۔