لندن (جیوڈیسک) برطانوی پولیس نے لیڈی ڈیانا اور ان کے ساتھی ڈوڈی الفائد کی موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہلاکت میں برطانوی فوج کے خصوصی یونٹ ایس اے ایس کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر مارک راولی نے کہا ہے کہ 1997ء میں شہزادی ڈیانا اور دودی الفائد کی موت کے حوالے سے اسی برس ملنے والے چند نئے شواہد کے جائزے کا عمل اب مکمل ہو چکا ہے۔
ادارے کے مطابق اس بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں کہ ان کا قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایک تفصیلی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔