مقناطیسی سیاہی فراہم نہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جانا چاہئے، چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نادرا کو الیکشن کمیشن کے ماتحت کرنے کی تجویز نہیں دی، انتخابات کے دوران مقناطیسی سیاہی فراہم نہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقناطیسی سیاہی استعمال نہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

مقناطیسی سیاہی فراہم کرنا اور دھاندلی کو روکنا الیکشن کمیشن اور قائم مقام حکومت کی ذمہ داری تھی۔ن لیگ کی حکومت پر ملبہ نہ ڈالا جائے۔

ٹربیونل میں دائر پٹیشن کی سماعت الیکشن کمیشن کا کام ہے اس میں حکومت کی کوئی مداخلت نہیں ہو سکتی۔ ہر معاملے میں حکومت کو نہ گھسیٹا جائے۔

ہم ہر معاملے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں لیکن ان کی جانب سے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ ہونا چاہئے۔