سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تیار، کاغذات نامزدگی 26 دسمبر سے جمع ہونگے

Elections

Elections

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا جو آج جاری کر دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے شیڈول تیار کر لیا گیا ہے جو آج کسی بھی وقت جاری کر دیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 26 سے 29 دسمبرتک جمع کرا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم سے 5 جنوری تک کی جائے گی۔

امیدوار ریٹرننگ افسروں کے فیصلے کے خلاف 6جنوری سے 7 جنوری تک اپیل دائر کر سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی 12 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے۔

ان تمام مراحل کے بعد 13جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔