ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ساجد رفیق

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-116کے صدر ساجد رفیق نے کہا ہے کہ ملک سے انتہا پسندی ،دہشت گردی ،لاقانونیت ،بے روز گاری اور مہنگائی کا خاتمہ کرکے چیر مین بلا ول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنا ئیں گے قائد عوام شہید ذوالفقار اور قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کو بلا ول بھٹو کی قیادت میں عمل تعبیر کے ذریعے پاکستان کو دنیا کا مثالی ملک بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی سٹی ایریا PS-116کے زیر اہتمام قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے حوالے سے منعقدہ جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس سے پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-116کے جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات عبدالرحمن نے بھی خطاب کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے نے پاکستان کی خوشحالی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر تاریخ میں اپنے آپ کو ہمیشہ کے لئے امر کردیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا عوام سے لازوال رشتہ ہے اسے کوئی آمر ،جابر اور دہشت گرد ختم نہیں کر سکتا اجلاس سے اپنے خطاب میں سیکریٹری اطلاعات عبدالرحمن نے کہاکہ قائد جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی چھٹی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-116کے کارکنان کا قافلہ گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں اپنی قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پا حاضری دے گا اور سٹی ایریا کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔