جے ایف تھنڈر کی مقامی سطح پر تیاری قابل فخر کارنامہ ہے، نواز شریف

JF Thunder

JF Thunder

کامرہ (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کہ جے ایف تھنڈر کی مقامی سطح پر تیاری قابل فخر کارنامہ ہے جس پر میں پاکستان ائیر فورس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جے ایف تھڈر کی رول آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک ہمارے شاہین فضائوں میں موجود ہیں ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ تقریب میں شرکت میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔

جے ایف تھنڈر جہازوں کی تیاری کا منصوبہ میری سابقہ حکومت میں شروع ہوا اور آج اس پر عملدرآمد میرے لیے بہت زیادہ خوشی کا باعث ہے۔ فضائیہ کے ہنرمند قوم کی توقعات پر پورا اترے۔

ہماری افواج ہر مشکل سے نمنٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ موجودہ دور میں جنگی ایجادات اور حکمت عملیوں میں ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کی دفاعی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے کیونکہ ہم قدیم جنگی فلاسفی سے کوئی معرکہ سر نہیں کر سکتے۔

پاکستان اور چین کی دوستی کے درمیان ہم نے کئی اہم منصوبوں پر کامیابی حاصل کی۔ اقتصادی مجبوریوں کے باوجود گزشتہ دور میں اس منصوبے کی منظوری دی۔