سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Pakistan

Pakistan

شارجہ (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کارگر ثابت ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش کریں گے کہ اچھا ٹوٹل کرنے میں کامیاب ہوں۔

انھوں نے کہا کہ امارات میں جب بھی کھیلتے ہیں ہوم گرائونڈ جیسا احساس ہوتا ہے۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سیریز کا آغاز فتح سے کرنے کی کوشش کریں گے۔