سکھر: کسٹم کا 2 ٹرکوں پر چھاپہ، سلفیورک ایسڈ برآمد، 6 افراد گرفتار

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) سکھر کوئٹہ روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس نے سکھر کی حدود میں داخل ہوتے ہوئے دو ٹرکوں پر چھاپہ مارا اور ڈیڑھ کروڑ روپے کے سلفیورک ایسڈ کی بوریاں برآمد کر لیں۔

کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق اتنی بھاری مقدار میں سلفیورک ایسڈ غیر قانونی طور پر سمگل کیا جا رہا تھا جو کہ کوئٹہ سے ٹرکوں کے ذریعے لایا گیا۔ انٹیلیجنس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پکڑا گیا سلفیورک ایسڈ بارودی مواد میں استعمال ہو سکتا تھا۔