پشاور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ نے بتایا کہ تمام اضلاع میں حلقہ بندیاں ہو چکی ہیں۔ پندرہ جنوری تک اعتراضات کا عمل بھی مکمل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی خواہش پر بلدیاتی انتخابات کا مواد سرکاری پریس سے چھپوایا جا سکتا ہے۔
صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ بلدیاتی الیکشن بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے کرائے جائیں۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ اپوزیشن کے عدالت سے رجوع کرنے پر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہوئی تو حکومت ذمے دار نہ ہو گی۔