فرسٹ ایئر کے نوجوان کے گھر میں داخل ہو کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

کروڑ لعل عیسن: فرسٹ ایئر کے نوجوان کے گھرمیں داخل ہوکر لڑکی سے زیادتی کی کوشش پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق شمعوں مائی بیوہ بشیر احمد موہانہ وارڈنمبر 13نے تھانہ کروڑ میں رپورٹ درج کروائی اس کا خاوند 5 سال قبل فوت ہو چکا ہے۔

جبکہ اس کے بیٹے محنت مزدوری کی خاطر گھر سے باہر تھے اور وہ خود ہمسائیوں کے گھر میں گئی ہوئی تھی کہ میری لڑکی مصباح بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ عدنان اولکھ نامی نوجوان گھر کی دیوار پھلانگ کر گھرمیں داخل ہو گیا اور زیادتی کی خاطر مصباح بی بی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر کوشش کی شور پر میں اور دیگر محلہ دار جمع ہو گئے پولیس نے ملزم عدنان اولکھ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔