بوچھال کلاں میں محلہ مصبال اترال میں ملک مستحسن ولد ملک محمد زمان کی رہائش گاہ پر ایک بہت بڑا عوامی اجتماع ہوا

بوچھال کلاں : بوچھال کلاں میں محلہ مصبال اترال میں ملک مستحسن ولد ملک محمد زمان کی رہائش گاہ پر ایک بہت بڑا عوامی اجتماع ہوا جس میں ملک مستحسن نے اپنی برادری سمیت مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک ریاض اور جنر ل کو نسلر کے امیدوار ملک قیوم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اس موقع پر MYOشمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک اشتیاق حسین، ملک حامد وزیر ، ملک ناصر روشن ،حاجی ملک عبدالخالق، ماسٹر نوبہار، ملک عمران، حاجی ملک ظہیر، ملک سجاول اور ان کی برادری کے سرکردہ افاد کی بڑی تعداد موجود تھی۔