گجرات کی خبریں 18/12/2013

محمد شہباز سیٹھی آف سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی نے سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محمد شہباز سیٹھی آف سیٹھی ٹریڈنگ کمپنی نے سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز اور جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس چوہدری ذوالفقار، سینئر آرڈآفیسر سید افضال شاہ، صدر لبیک یا رسول اللہ ۖ عمر شریف قادری، چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، محمد امیر حمزہ سیٹھی، محمد عبداللہ سیٹھی، یاسر احمد وریاء و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز سیٹھی نے کہا کہ سٹیزن فرنٹ عوام کی خدمت کیلئے کام کر رہی ہے ، جس سے عوام کو بے پناہ سہولیات مل رہی ہیں ، عوامی مسائل کی نشاندہی ہو رہی ہے، سٹیزن فرنٹ بلا شبہ متوسط طبقہ کی آواز بن کر ابھری ہے، ہم شیخ عرفان پرویز اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
—————–
——————-
ڈاکٹر نذیر احمد سابق جنرل کونسلرنے یونین کونسل 9 کی وارڈ نمبر 6 سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

گجرات (جی پی آئی) ممتا ز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر نذیر احمد سابق جنرل کونسلر یونین کونسل 48 نے یونین کونسل 9کی وارڈ نمبر 6سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ، وہ بطور امیدوار جنرل کونسلر الیکشن میں حصہ لینگے، ڈاکٹر نذیر احمد نے اپنی رہائشگاہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور اپنی صلاحتیں عوام الناس کی خدمت کیلئے صرف کی ہیں، دو دفعہ علاقہ کے عوام نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے کامیاب کیا اور میں دونوں دفعہ عوام کے اعتماد پر پورا اترا ہوں، علاقہ میں ترقیاتی کام کروائے ہیں، گلیاں نالیاں بنوائی ہیں ، سیوریج کا نظام درست کیا ہے، شعبہ ہیلتھ میں خدمات سرانجام دی ہیں، علاقہ میں سوئی گیس کے کنکشن لگوا کر دئیے ہیں ، اور بیگم شاہانہ فاروقی مرحومہ اور بیگم خدیجہ فاروقی کی وساطت سے لاکھوں روپے کا ٹرانسفارمر لگوایا گیا ، میں انشاء اللہ تعالیٰ دوبارہ کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کرونگا ، پہلے بھی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیتا رہا ہوں اور اس سال بھی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لونگا اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے اور فتح حاصل کرنے کے بعد علاقہ کے عوام کے فیصلے سے کسی بھی جماعت میں جانے کا اعلان کرئونگا۔
—————–
——————-
دنیا میں ظلمت اور بے راہ روی کسی نئے مجدد کے آنے کی علامت ہے

گجرات (جی پی آئی) دنیا میں ظلمت اور بے راہ روی کسی نئے مجدد کے آنے کی علامت ہے، جب بھی دنیا میں ظلم و بے راہ روی پھیلی ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندوں کو قوم کی راہنمائی کیلئے بھیجا ہے، ان خیالا ت کا اظہار ممتاز عالم دین علامہ محمد ارشد نقشبندی نے جامع جلالیہ ایجوکیشن سنٹر گجرات میں عظیم الشان مجدد الف ثانی کانفرنس کے دوران کیا، جس کا اہتمام بزم جمیل ضلع گجرات اور مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام تھا، انہوں نے کہاکہ اکبر بادشاہ نے دنیا میں ظلم و ستم کا بازار گرم کیا اور اسلام جیسے دین متین جیسے مذہب کے مقابلے میں مذہب الٰہی جو کہ مختلف دینوں کا مرغوبہ تھا پیش کیا اور اس دین کے نہ ماننے والوں کے سر جدا کر دئیے جاتے تھے، ایسے میں حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دین کو دوبارہ زندہ کیا، آج کے حالات بھی اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اسلام کی تعلیمات پر عمل کریں اور مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی کی تعلیمات پر عمل کریں، ممتاز عالم دین علامہ غلام یاسین نے کہا کہ مجدد الف ثانی نے جو مشن ہمارے سامنے رکھا وہ آج بھی زندہ تعبیر ہے اور اکبر اعظم جیسے جابر حکمرانوں کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا سبق ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، تلاوت کلام پاک کا شرف علامہ عبدالرئوف نے حاصل کیا، قاری سجاد حیدر، حافظ محمد ارسلان نے ہدیہ نعت پیش کیا ، سید عثمان شاہ نے منقبت پیش کی، اس موقع پر رانا مشرف علی ناز ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، چوہدری محمد قدیرپڈا و دیگر اہم شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
—————–
——————-
تعلیمی نصاب میں تبدیلی سے ملک میں فحاشی و عریانی کوعروج حاصل ہو گا: فیض السلام طاہری

گجرات (جی پی آئی) تعلیمی نصاب میں تبدیلی سے ملک میں فحاشی و عریانی کو عروج حاصل ہو گا، ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین علامہ فیض السلام طاہری نے جامع مسجد مہریہ محلہ بڈھے والا کھوہ میں بزم جمیل کے زیر اہتمام منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس سال معاشرتی علوم اور عربی کا پرچہ نہیں ہو رہا ہے، اگلے سال اسلامیات کا پرچہ بھی نہیں ہو گا، کیونکہ موجودہ حکمران نصاب میں اتنی تیزی سے تبدیلیاں کر رہے ہیں، جس سے عوام میں بے راہ روای اور فحاشی پھیلنے کا اندیشہ ہے، انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو یہ نہیں پتہ کے دو قومی نظریے کا خالق کون ہے، وہ سرسید احمد خان کو دو قومی نظریے کا خالق سمجھتے ہیں ، اس میں برصغیر پاک و ہند میں دو قومی نظریے کے خالق مجدد الف ثانی ہیں، انہوں نے اکبر اعظم کے مقابلے میں دو قومی نظریہ پیش کیا جس سے اسلام کو ترویج حاصل ہوئی، محمد شہزاد شفیق نقشبندی نے کہا کہ دو قومی نظریہ ہی اصل میں پاکستان کی بنیاد ہے، حکومت کو تعلیمی نصاب میں تبدیلیوں سے گریز کرنا چاہیے اور اسلامی تعلیمات تعلیمی نصاب میں شامل ہونے چاہیں ، اس موقع پر حافظ محسن رضا قادری ، قاری غلام یاسین، مظہر اقبال، علامہ طارق محمود چشتی، علامہ اورنگزیب مرزا امجد بیگ، لیاقت بٹ، محمد عظیم، حامد ضمیر، رمضان بٹ، حاجی نذیر، مہر بابر، مرزا اکبر بیگ و دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔
—————–
——————-
گجرات میں سردی کے ساتھ ساتھ دھند

گجرات (جی پی آئی) گجرات میں سردی کے ساتھ ساتھ دھند میں اضافہ ہو گیا ہے، کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، لوگ سارا دن بستروں میں بیٹھے رہتے ہیں، سرکاری دفاتر میں بھی حاضری کم رہی، جبکہ بیماریوں میں اضافہ ہونے سے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے، اور اس وقت بارش کی کمی محسوس کی جا رہی ہ ۔
—————–
——————-
گجرات میں واپڈا کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہدوبارہ شروع کر دیا گیا ہے

گجرات (جی پی آئی) گجرات میں واپڈا کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، عوام کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے، عوامی حلقوں نے واپڈا حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کریں تا کہ لوگ اپنے مصروفیات اور کام کاج اس شیڈول کے مطابق جاری رکھ سکیں ، جبکہ کئی مقامات پر سوئی گیس کی بندش بھی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
—————–
——————-
گیپکو ملازمین کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی

گجرات (جی پی آئی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو منیر احمد میاں نے کہا ہے کہ گیپکو ملازمین کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں نو تعمیر شدہ واپڈا فورٹیفائیڈ ڈسپینسری کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسپینسری انچارج ڈاکٹر زاہد اکرم، ایکسیئنز مرزا احسان الہی ، معظم فضل، محمد زاہد، غضنفر عباس، ملک امین اعوان، ڈاکٹربشیر مہر، لیڈی ڈاکٹر نورین شریف اورممبرورکس کونسل احمد خاں رانجھا سمیت دیگر افسران و ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔چیف ایگزیکٹو منیر احمد میاں نے گجرات فورٹیفائیڈ ڈسپینسری کیلئے نئی ایمبولینس دی اور مریضوں کی سہولت کے پیشِ نظر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میںشام کی شفٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہر ورکر کی زندگی اور صحت کا خیال رکھنا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔گیپکو فورٹیفائیڈ ڈسپینسری میں گیپکو ملازمین اور اُنکے بیوی بچوں کو علاج معالجہ ،دوائیاں اور لیبارٹری سے متعلق سہولیات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں جس کیلئے قابل ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرزکی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔فورٹیفائیڈ ڈسپینسری کے انچارج ڈاکٹر زاہد اکرم نے چیف ایگزیکٹو کو ڈسپینسری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسپینسری میں خواتین اور مردوں کیلئے علیحدہ علیحدہ ایمرجنسی وارڈز قائم کئے گئے ہیں جبکہ 2ڈاکٹر ز اور ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت 20افراد پر مشتمل میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف آنے والے مریضوں کی خدمت پر معمور ہے۔سی بی اے نمائندہ احمد خاںرانجھا اور دیگر ملازمین نے گجرات میں فورٹیفائیڈ ڈسپینسری کے قیام کو سراہتے ہوئے اسے گیپکو ملازمین کی فلاح و بہبود کے سلسلہ میں بہت بڑا قدم قرار دیا ہے اور وہاں موجود سہولیات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔قبل ازیںچیف ایگزیکٹو نے گجرات میں گیپکو گرائمر سکول ، فیلڈ سٹور اور132کے وی گرڈ اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔
—————–
——————-
پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز راہنما نے مشترکہ بیان میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈ شیڈنگپر افسوس کا اظہار کیا ہے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز راہنما مہر شہباز فاضل اور فیضان خالد بٹ نے مشترکہ بیان میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بیروزگاری پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے فرائض ادا کرنے میں مکمل طورپر ناکام نظر آ رہی ہے، صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جا رہا ہے ، اگر یہ صورتحال جاری رہی تو ملک میں سول نافرمانی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور عوامی مسائل بڑھ جائیں گے، حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی۔
—————–
——————-
گجرات پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں کاغذاتجمع کرانے کے آخری روز پریس کلب میں گیما گہمی

گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز پریس کلب میں زبردست گیما گہمی رہی، مختلف عہدوں پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں نے چیف الیکشن کمیشن طفیل میر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، ممبر الیکشن کمیشن اعجاز شاکر اور ارشد علی بھی اس موقع پر موجود تھے ، آج 19دسمبر کو اعتراضات جانچ پڑتال ہو گی ، کل مورخہ 20دسمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست بھی کل آویزاں کی جائے گی ۔
—————–
——————-
گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹیو ہیرنگ سکول گجرات میں سپیشلبچوں کے خصوصی دن کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹیو ہیرنگ سکول گجرات میں سپیشل بچوں کے خصوصی دن کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی مہمان خصوصی سابق پرنسپل مسز فرزانہ کوثر اور ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد نواز تھے، یہ پروگرام زیر سرپرستی پرنسپل مسز فوزیہ وقار منعقد ہوا، پروگرام میں نقابت کے فرائض مسز ثانیہ سید نے سرانجام دئیے، اور حاضرین سے خوب داد وصول کی، جب ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد نواز پنڈال میں تشریف لائے تو تمام بچوں اور سٹاف نے انہیں خوش آمدید کہا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد نواز نے کہا کہ یہ چے ہمارے قوم کا وقار ہیں، ان کی صلاحتیں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ، اس موقع پر سابقہ پرنسپل مسز فرزانہ کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے کی طرح اب بھی ان بچوں کی سرپرستی جاری رکھوں گی اور آئندہ ہونے والے ٹورنامنٹ کے تمام تر اخراجات میں معاونت کرئوںگی ، تقریب میں بچوں نے ملی نغمے ، لوک گیت اورٹیبلو شو بھی پیش کیے، اس موقع پر والدین نے بھرپور شرکت کی اور پروگرام کے انعقاد پر مسز فوزیہ وقار کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس شاندار پروگرام کا انعقاد کیا، آخر میں پرنسپل مسز فوزیہ وقار نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان بچوں کو سیکھانے میں مس مبارکہ نورین اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔
—————–
——————-
پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ گجرات کی DEOC شجاع قطب سے ملاقات
گجرات (جی پی آئی) پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ گجرات کے وفد کی علامہ ایاز نعیمی کی سربراہی میں ڈی ای او سی شجاع قطب سے ڈی سی او آفس میں ملاقات ،اہم معاملات زیر غور رہے۔ ملاقات کے دوران محمد فاروق رشید تحصیل میونسپل آفیسر گجرات بھی موقع پر موجود تھے ۔علما ء بورڈ کے وفد نے ضلعی انتظامیہ سے درج ذیل مطالبات پیش کئے گئے۔ حضور رحمة اللعالمین شافع محشرحضرت محمد رسول اللہ ۖکی ولادت باسعادت کا ماہ مبارک ربیع الاول شریف میں ہر تھانے کی سطح پر امن کمیٹیوںکے ساتھ اہلسنت وجماعت حنفی بریلوی مکتبہ فکر کے نمائندگان اور پاکستان سنی تحریک کے افراد کو معاونت کیلئے شامل کیا جائے۔ ماہ ربیع الاول میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے ۔عید میلاد النبی ۖ کے جلوسوں ،ریلیوں اور محافل کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ماہ محرم الحرام کی طرح سکیورٹی کنٹرول روم ،مقامی امن کمیٹیوں کو بھی فعال بنایا جائے ۔تاکہ شر پسند عناصر کو علاقے میں انتشار پھیلانے کا موقع نہ ملے ۔ ضلع بھر میں ماہ ربیع الاول شریف میں صفائی اور سٹریٹ لائٹس کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے تاکہ جلوس و محافل میں شرکت کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اہلسنت کی آبادیوں میں فرقہ واریت پھیلانے کے لیے بغیر NOC کے کالعدم تحریکوں اور بیرونی امدادسے غیر قانونی مساجد تعمیر کی کو روک کر عوام اہل سنت میں پائی جانے والی تشویش کو دور کیا جائے۔ تاکہ علاقے میں کشیدکی کو بڑھنے سے روکا جائے۔ انتظامیہ بخوبی جانتی ہے کہ اہل سنت وجماعت پر امن لوگ ہیں ان کا دہشت گردی اور فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں ۔اس موقع پر شجاع قطب نے کہا کہ ماہ ربیع الاول ہمارے آقا و مولی ۖ کی ولادت کے جشن کامہینہ ہے ۔ہم کسی کو دکھانے کے لیے نہیں بلکہ اپنی آخرت کی بہتری اور اپنے آقا و مولیٰ ۖسے اظہار عقیدت کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا رلائیں گے ۔ قانون توڑنے والوں کوقانونی گرفت میںلائیں گے۔سنی تحریک علماء بورڈ گجرات کی طرف سے انتظامیہ کویقین دھانی کرائی گئی کہ قیام امن اور رواداری کیلئے علماء اہلسنت ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہے ہیں اور رہیں گے۔ چاہے اس کے لیے ہمیں اپنے قائدین مولانا سلیم قادری شہید ،شہدائے نشتر پارک کراچی مولانا عباس قادری شہید، مولانا افتخار بھٹی شہید، مولانااکرم بھٹی شہید، شہید پاکستان مفتی ڈاکٹر محمدسرفراز نعیمی، ستارہ جرأت۔ کی طرح جانوں کے نذرانے ہی کیوں نہ پیش کرنا پڑیں ۔اس موقع پر محمد فاروق رشید تحصیل میونسپل آفیسر نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک واقعی ہی ایک پیس فل (پرامن )جماعت ہے ۔اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ۔آخر میں اہل سنت کے نامور بزرگ عالم دین قاری محمد دین راجوروی صاحب نے دعا فرمائی اور تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا ۔پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کا تقریبا تیس افراد پر مشتمل تھا ،وفدمیں علامہ ایاز نعیمی ، قاری محمد راجوروی سرپرست سنی تحریک علماء بورڈ، علامہ علی اصغر سعیدی ناظم جامعہ سعیدیہ قادریہ،علامہ مشتاق قادری خطیب جامعہ مسجد و مدرسہ مہمدہ غربی، علامہ ابرار نعمانی ممبر سنی تحریک علماء بورڈ، راحت علی قادری صدر سنی تحریک جلالپورجٹاں، چوہدی بلال زیب ہنجراآف کیرانوالہ سنی تحریک سپین، اشفاق قادری سنی تحریک یونان ،علامہ ساجد رضا، خالد محمود مہر، ابو بکر رضوی، علامہ محمد عظیم رضا بٹ، علامہ فیصل منیر قادر ی ممبر سنی تحریک علماء بورڈ ، علامہ یحییٰ خان قادری ممبر سنی تحریک علماء بورڈ ، علامہ رفاقت علی قادری ممبر سنی تحریک علماء بورڈ ، قاری عدیل صاحب ممبر سنی تحریک علماء بورڈ اور دیگر شامل تھے۔
—————–
——————-
پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوسی 40 بوکن شریف میں بہت بڑا سیاسی اکٹھ منعقد ہوا

گجرات:(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوسی 40 بوکن شریف میں ایک بہت بڑا سیاسی اکٹھ منعقد ہوا، جو کہ بعد میں ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گیا۔جلسہ میں یو سی بوکن شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین چوہدری عدنان نصیر مکیانہ اور وائس چیئر مین چوہدری اشرف منہاس آ ف بھٹیاں کو PTIکے ضلعی صدر چوہدری محمد الیاس نے نامزد کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب لوگ ان چوہدریوں ،نوابوں اور وڈیروں کو کئی بار آزما چکے ہیں کیونکہ ان کی سیاست ان کے گھر سے شروع ہو کر ان کے گھر میں ہی ختم ہو جاتی ہے۔مگر تحریک انصاف میں ایسا کچھ نہیں اس جماعت میں کرپٹ لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔اس موقع پر چوہدری افتحار سماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک عرصہ دراز تک منسلک رہے لیکن جب ہمارے لیڈران نے ان لیٹیرے چوہدریوں کے ساتھ ہاتھ ملایا تو ہمرا ضمیر گوارا نہ کر سکاکہ میں ان لٹیروں کا ساتھ دوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک اچھے لیڈر عمران خان کی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی اور الیکشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد اکرم منہاس نے کہا کہ کوریا اور چائینہ جو کہ پاکستان بننے کے بعد آزاد ہوئے لیکن وہ اپنی معاشی ترقی کی وجہ سے ساری دنیا پر حکومت کر رہے ہیں۔ جبکہ ہمارے سیاستدانوں کی کرپشن اور عوام دشمنی نے وطن عزیز کو پسماندگی اور بدحالی کی دلدل میں دھکیل دیاہے۔چوہدری احمد ندیم گجر نے سیاسی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپر پاور کے دم چھلے سیاستدانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے ان لوگوں نے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہوئے ملکی مفاد کو یکسر نظر انداز کیاہے۔ اورملکی ترقی کی راہیں مسدود کر دی ہیں۔ انہوں نے عوام کو ووٹ کے ذریعے درست فیصلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیانتدارانہ ووٹ ہی ملک و قوم کی قسمت سنوار سکتا ہے ۔ آخر میں یوسی بوکن شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئر مین چوہدری عدنان نصیر آف مکیانہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا عیادہ کیا کہ انشاء اللہ منتخب ہو کر علاقہ کی بیلوث خدمت ہی ان کی زندگی کا مشن ہو گا۔ہم نے آج تک جتنی بھی سیاست کی ہے عبادت سمجھ کے کی ہے ۔مشاورتی اکتھ میں پی ٹی آئی کے ضلعی فنانس سیکرٹری مہر امتیاز احمد،ضلعی نائب صدر مرزا عثمان بیگ ،ندیم بٹ آف منگووال،نعمان جوڑا،ہارون ولایت گوندل،سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر عہدیداران و ممبران سمیت اہلیان علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
—————–
——————-