پنجاب میں بلدیاتی الیکشن، کاغذات نامزدگی کا اجرا کل سے ہو گا

Municipal Elections

Municipal Elections

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 42 لاکھ سے زائد نامزدگی فارم چھ سو اکانوے ریٹرننگ افسران کو پہنچائے گئے۔ نامزدگی فارم اردو میں بھی چھاپے گئے ہیں جن میں ختم نبوت کا کالم بھی شامل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف حکومت پنجاب نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو دو دن میں لاہور کے تمام حلقوں کے وارڈز کے نقشے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ شہر میں کل 272 یونین کونسل بنائی گئی ہیں جبکہ تاحال کسی ایک کا نوٹیفیکشن ابھی تک جاری نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق شہر کی 1632 وارڈز میں اب تک ایک ہزار وارڈز کے نقشے مکمل ہو سکے ہیں۔