کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری

Fire

Fire

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ آگ سے اب تک کئی گھر جل چکے ہیں۔ کیلیفورنیا کے علاقے بگ سور کے جنگلات میں گزشتہ اتوار کو آگ لگی تھی، جس نے 770 ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

آگ کے باعث 13 گھروں سمیت 20 عمارتیں جل گئیں اور تقریبا سو افراد محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔ ہوا کی شدت میں کمی کے باعث آگ پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ 900 کے قریب فائر فائٹر آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔