وزیر اعظم نے گریڈ 22 میں افسروں کی ترقی کی منظوری دیدی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکریٹریٹ گروپ کے ترقی پانے والے افسروں میں ایس ایم طاہر، نجیب خاور اعوان اور عبدالخالق شامل ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی فرخندہ وسیم، عظمت حنیف اورکزئی، شاہد خان، طارق باجوہ، راجہ حسن عباس، ندیم حسن آصف اور سید ارشد علی کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔

پولیس گروپ کے گریڈ 22 میں ترقی پانے والوں میں رفیق حسن بٹ ،سعود مرزا، قلب عباس، خان بیگ اور اکبر خان ہوتی شامل ہیں۔ ان لینڈ سروس کے شاہد حسن اسد، یاسمین اسد اور اکاؤنٹس گروپ کی فرح ایوب ترین کی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔

فارن سروس کے گریڈ 22 میں ترقی پانے والوں میں مراد علی، سیما نقوی، اعزاز چودھری اور محمد صادق شامل ہیں۔

کسٹم گروپ کے امیر محمد خان مروت کو بھی گریڈ بائیس میں ترقی دی گئی ہے۔