بھمبرکی خبر یں 19/12/2013
Posted on December 19, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
سید الشہدا حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر انجمن حسینہ بھمبر سے ماتمی جلوس بر آمد ہوا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سید الشہدا حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر انجمن حسینہ بھمبر سے ماتمی جلوس بر آمد ہوا ذولجناح علم کے ساتھ عزارودارو ں نے سینہ کوبی کرتے ہوئے زنجیرزنی کی اور مرثیہ خوانی میں حضرت امام حسین اور ان کے خاندان کے جان نثاروں کو ہد یہ عقیدت پیش کر تے ہوئے واقع کربلا کی یاد تازہ کی اس موقع پر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کئے گئے ماتمی جلوس کے راستوں گلی محلوں میں پولیس اہلکاران تعینات تھے جنہوں نے راستوں کو خاردار تاروں سے بند کیا گیا انجمن حسینہ کی طرف سے ماتمی جلوس میں شامل ہو نے والوں کی جامعہ تلاشی لی جاتی رہی ریسکیو 1122 کی ٹیم شہری دفاع کے رضا کار پولیس کی بکتر بند گاڑی سمیت طبی امداد کے لئے ایمبولینس محکمہ صحت کا عملہ کے ہمراہ جلوس کے ہمراہ رہی جبکہ PDSP راجہ اشفاق احمد، اسسٹنٹ کمشنر طالب حسین، تحصیلدار عیص بیگ، نائب تحصیلدار راجہ نثار، ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبر مرزا نسیم، انسپکٹر نعمان ،سب انسپکٹر چوہدری افتخار بھی جلوس کے دوران نگرانی پر معمور رہے جبکہ ذاکرین اور علامہ حضرات علامہ مشتاق حسین، علامہ کفایت حسین نقو ی ،ذا کر علی رضا نے خطاب کر تے ہو ئے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور واقعہ کر بلا کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امام علی مقام کی دین پر اجا نیں نثار کر نے پر تا ریخی واقعا ت پر رو شنی ڈالی۔
ّّ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اساتذہ طلبا کو تحریک ونظریہ پا کستا ن اور تحریک آزاد کشمیر سے واقف
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) اسا تذہ طلبا کو تحر یک ونظریہ پا کستا ن اور تحریک آزاد کشمیر سے واقف کر اتے نصاب تعلیم کو نظریہ پاکستا ن سے ہم آہنگ کر نے کے لئے دین و ملت کے منافی مو اد کی نشاندہی کر کے اسے نصاب سے خارج کروانے کے لئے عملی جدوجہد کرنا ہے ان خیالات کا اظہار آزاد جموں وکشمیر انجمن اساتذہ کے مرکزی صدر میرالیا س کا شر نے بھمبر میں اساتذہ کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انجمن اساتذہ کا قیام جن نصب العین کے لئے عمل میں لایا گیا وہ بالکل واضح ہے کہ انجمن اساتذہ تمام معلمین ومعلمات دلوں میں خوف خدا اور حب مصطفی کی شمع فروزاں کرنا چاہتی ہے تا کہ و ہ اپنے فرائض منصبی میں اپنا کلیدی رول ادا کرسکیں اساتذہ کو ان کا حقیقی مقام یاد دلاتے ہو ئے انہیں اپنے حقوق وفرائض سے آگاہ کرنا اور قانون کے دائرہ کا ر میں رہتے ہوئے ان کے حقوق کا تحفظ کر نا ہے انہو ں نے تعلیمی کا نفرنس کے انعقاد میں آزاد کشمیر بھرسے شرکت کرنے پر اساتذہ کے تعاون پر شکریہ ادا کر رہی ہے اس موقع پر ضلعی صدر قادر محمد ارشد ،جنر ل سیکر ٹری صفدر رضا ،سیکر ٹری اطلاعات راجہ مشتا ق احمد خان ،راجہ عامر اقبال ،چوہدری پرویز شیراز قادری دلدار غو ث تحصیل صدر ،منیر احمدقا ضی ،افتخار حسین نے تعلیمی کانفرنس میں آزاد کشمیربھر سے آ نے والے مبذوبین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مرکزی صدر انجمن اساتذہ جموں وکشمیر میر الیاس شاکر،،پا کستان کے مرکزی صدر پیر عطر القادری ،بانی صدر پروفیسر عبدالحفیظ جنجوعہ اور الخیر یونیورسٹی کے ڈا ئریکٹر ڈاکٹر حمید نواز ،پروفیسر محمد احمد اعوان ،چوہدری تا سب حسین اور آفتا ب بز می کا شکریہ ادا کیا
ّّ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مارکیٹ سے ایک سو روپے اور پچاس روپے کے کرنسی نوٹ غائب
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مارکیٹ سے ایک سو روپے اور پچاس روپے کے کرنسی نو ٹوں کے غا ئب ہو نے سے لوگوں کو لین دین میں دشواری کا سامنا شیڈول بنکوں میں لوگ بڑے نوٹ چینج کر انے کے لئے چکر لگانے کے باوجود مایوس لوٹ آتے ہیں بینکوں سے ایک سواور پچاس رو پے کے نوٹ نپ ملنے پر اور ادائیگی اور وصولی کے لئے بیس اور دس روپے کے نوٹوں سے نظام چلایا جا رہا ہے معلوم ہوا ہے کہ بینکوں میں آنے والی کیش میںایک سو رو پے اور پچا س روپے کے نوٹ نہ ملنے سے عوام مشکلات سے دو چار ہیں۔
ّّ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی ،پانی ،گیس ،پیٹرول ،ڈیزل مہنگا کرنے نے عوام کی زندگی اجیرن
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بجلی ،پانی ،گیس ،پیٹرول ،ڈیزل مہنگا کرنے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے موجودہ حکومت پاکستان سے وابستگی بہتری کی تمام امید یں دم توڑ رہی ہیں اور یہ ثا بت ہو رہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون غریبوں کی نہیں بلکہ سرمایہ داروں ،جاگیروداروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کر رہی ہے بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور دہشت گردی اور خودکش حملہ آوروں میں اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انجینئر خالد پرویز بٹ مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ نے عوام کی موجودہ حکومت پاکستان سے پالیسیوں پررد عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی پر الحاق پاکستان کی داعی سیاسی جماعتیں بھی پریشانی سے دو چار ہیں کیونکہ پاک بھارت دوستی کی پینگیں شہدا کشمیر کے خون سے غداری ہے اور کشمیر میں ہو نے والے یتیموں ،بیوئواں سے بھی سب سے بڑا ظلم ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو فرسودہ قرار دیتے ہیں اور ان وقت آگیا ہے کہ اقوام عا لم میں کشمیریوں کو اب مسئلہ کشمیر خود پیش کر نا چاہیے پاکستان کو اپنی منزل قرار دینے والے سن لیں ہم پاکستان کے خیر خواہ ضرور ہیں لیکن کشمیریو ں کی پیٹھ میں چھرا گھو نپ کر ہمارے ارمانو ں کا خون کرنے خاموش تماشائی نہیں بن سکتے اور ریاست کی وحدت کی بحا لی اور بیرو نی جبر ی تسلط سے آزادی اور ملکی فلا حی ریا ست کے قیام کے لئے ہما ری جدوجہد جاری رکھے گی اور اقوام عالم سے بھی ہم غیر مشروط اور غیر محدود حق خود ارادیت کا مطالبہ کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر بھی ہم احتجاج کرتے رہیں گے