قومی ترانے کے خالق علامہ اقبال ہیں: اداکارہ میرا

Mira

Mira

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پریس کلب میں ہسپتال کے قیام کے حوالے سے فنڈ ریزنگ کے متعلق پریس کانفرنس کرنے والی اداکارہ میرا نے اپنی والدہ کے نام پر بننے والے ہسپتال کے معاملے کی نوعیت کو اتنی سنجیدگی سے لیا کہ عالم بدحواسی یا پھر سے خبروں میں ان رہنے کے شوق میں ان سے ایسی بات سرزد ہوئی کہ صحافی بھی قہقہے لگاتے رہے۔

میرا نے ہسپتال کو ہی اپنا مقصد بناتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے قیام تک وہ شوبز سے دور رہیں گی اور کسی بھی فلم میں کام نہیں کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ممالک سے کنسرٹ کے ذریعے باون ہزار ڈالر جمع کرکے لائی ہیں جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے دو ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔

اداکارہ میرا نے خادم اعلٰی کو پھر سے ایک اچھا لیڈر قرار دیتے ہوئے ہسپتال کے لئے زمین مانگ لی کہتی ہہں کہ صرف پانچ ایکٹر جگہ لاہور میں فراہم کر دی جائے۔

میرا نے یہ بھی کہہ دیا کہ وہ ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنتی ہیں جس سے انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔