کراچی: محمود آباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس ہیڈ کانسٹیبل چل بسا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے محمود آباد میں رات گئے فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس ہیڈ کانسٹیبل جناح اسپتال میں چل بسا۔

پولیس کے مطابق محمود آباد کے علاقے میں رات گئے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپہ مارا۔

اس دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل جاوید زخمی ہو گیا تھا جو علی الصبح جناح اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو میں دوران علاج چل بسا، مقتول پولیس ہیڈ کانسٹیبل تھانہ محمود آباد میں تعینات تھا۔