سندھ اسمبلی کا اجلاس آج، بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس پر گرما گرم بحث کا امکان

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہو گا، بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی اراکین کے درمیان گرما گرم بحث کا امکان ہے۔

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سندھ اسمبلی کا گرما گرم اجلاس آج سہہ پہر سپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہو گا۔اجلاس اپوزیشن جماعتوں ایم کیو ایم، مسلم لیگ فنکشنل اور ن لیگ بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس کو زیر بحث لانے کے لئے اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی۔

اپوزیشن کی ترمیمی آرڈیننس کے خلاف مشترکہ قرار داد پیش کرنے کی توقع ہے۔

اجلاس میں بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس کو قانون سازی کے لئے بھی پیش کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ حزب اقتدار اور خزب اختلا ف نے اجلاس کے حوالے سے بھرپور تیاری کر لی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے جبکہ حزب اقتدار پیپلز پارٹی نے بھی اجلاس کے بارے میں حکمت عملی طے کر لی ہے۔