واشنگٹن:مشعل اوباما کی ضرورتمند بچوں کیلئے کھلونے اکٹھے کرنے کی مہم

Mashal Obama

Mashal Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے ضرورت مند بچوں کے لیے کھلونے اکٹھے کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا۔

مشعل اوباما نے واشنگٹن میں واقع اینا کوسٹیا نیول بیس سے ضرورت مند بچوں کے لیے کھلونے اکٹھے کرنے کی مہم کا آغاز کیا جہاں بچوں نے بڑھ چڑھ کر اپنے کھلونے عطیہ کیے۔ مشعل اوباما نے کھلونے جمع کرنے کے بعد کھلونوں کو بچوں کی عمر کے مطابق ترتیب دیا۔

کرسمس سے قبل ضرورت مند بچوں کے لیے کھلونے جمع کرنے کی مہم کا آغاز انیس سو سنتالیس میں کیا گیا، گزشتہ سال امریکا بھر میں اس مہم کے تحت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کھلونے تقسیم کیے گئے تھے۔