میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف ہڑتال کرنے والے اساتذہ پر طالب علموں کے والدین نے دھاوا بول دیا، پرتشدد واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
میکسیکو کے شہر اوکساکا میں حکومتی تعلیمی پالیسیوں کے خلاف ہڑتال کرنے والے اساتذہ نے ایک پرائمری سکول پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کے جواب میں سیکڑوں شہریوں اور طالب علموں کے والدین نے اُن پر دھاوا بول دیا۔
لڑائی میں پتھروں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مشتعل شہریوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس استعمال کی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔