منی مارکیٹ سسٹم، اسٹیٹ بنک نے 40 ارب روپے فراہم کر دیئے

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک نے چالیس ارب روپے فراہم کر کے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کر دی۔

سرمائے کی فراہمی سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں حکومت پاکستان کے بلز خرید کر کی گئی، خریدے گئے بلز پر مرکزی بینک نو اعشاریہ نو، نو، فیصد سالانہ شرح سود کے حساب سے منافع وصول کرےگا۔

اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے مرکزی بنک کو مجموعی طور پر نوے ارب کی پیشکش موصول ہوئیں۔