اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے پرویز مشرف پر سنگین غداری کا جرم ثابت کرنے کے لیے پانچ آئینی نکات اٹھائے ہیں اور خصوصی عدالت سے انہیں موت یا عمر قید کی سز دینے کی استدعا کی ہے۔
دستاویز کے مطابق پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں آئین سے سنگین غداری کے 5 بنیادی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ان الزامات میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے آرمی چیف کی حیثیت سے 3 نومبر کو غیر آئینی طور پر ایمرجنسی نافذ کی، آئین میں ترمیم کا غیر آئینی عبوری حکم نامہ جاری کیا، ججز کو 3 نومبر 2007 کو نیا حلف لینے کا حکم دیا، 14 نومبر 2007 کو آئین میں عبوری ترمیم کا حکم جاری کیا اور 14 دسمبر 2007 کو آئین میں ترمیم کا دوسرا غیر آئینی حکم جاری کرنا۔