اسلام آباد (جیوڈیسک) ماریشیس کے نائب وزیراعظم ڈاکٹر احمد رشید بی بی جان نے اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
ماریشیس کے نائب وزیراعظم ڈاکٹر احمد رشید بی بی جان کے پاس متبادل توانائی کے وزیر کا عہدہ بھی ہے ان کے حالیہ دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔