کراچی سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا، پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں اکتیس پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی سٹاک مارکیٹ میں آغاز سے ہی اتار چڑھا رہا، سیمنٹ سیکٹر میں بھاری خریداری دیکھی گئی۔

پاور اور فنانشل سروسز میں بھی سرگرمی رہی، پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچیس ہزار پانچ سو چار پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چودہ کروڑ بیالیس لاکھ شیئرز کا، کاروبار ہوا۔