لاہور (جیوڈیسک) جونہی موسم سرد ہوا، لاہور کے کئی علاقوں میں گیس نایاب ہو گئی جس سے گھریلو خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
موسم کے تیور بدلتے ہی گیس کی لوڈ شیدنگ نے اپنا کام دیکھانا شروع کر دیا ہے جہاں صنعتی اداروں کو گیس کی بندش کا سامنا ہے وہیں گھریلو خواتین بھی اس لوڈ شیڈنگ سے بے حد متاثر ہو رہی ہیں۔
بیشتر خواتین کا چونکہ تعلق ہی امور خانہ داری سے ہے یہی وجہ ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے ان کو تنگی کا ناچ نچا دیا ہے۔
نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ اب چولہا جلانے کے لئے لکڑیوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ سرد موسم بن بتائے آنے والی کوئی آفت نہیں پھر بھی ہر سال سردی میں گیس کی آنکھ مچولی جانے کیوں جاری رہتی ہے۔