بھمبر کی خبریں 21/12/2013

چوہدری اکرام الحق کے لیفٹینٹ جنرل بننے پر بھمبر میں جشن کا سماں منوں مٹھائیاں تقسیم
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری اکرام الحق کے لیفٹینٹ جنرل بننے پر بھمبر میں جشن کا سماں منوں مٹھائیاں تقسیم لوگوں کی ایک دوسرے کو مبارکباد دیں تفصیلا ت کے مطا بق سابق سینئر وزیر چوہدر ی صحبت علی مر حوم کے بیٹے جبکہ سا بق سپیکر اسمبلی چوہدر ی انوارا لحق ،پیپلز پا رٹی کے مر کز ی نا ئب صدرڈا کٹرانعام الحق کے بڑ ے بھا ئی چو ہد ری اکرام الحق میجر جنر ل سے لیفٹینٹ جنرل بننے اور جی ایچ کیو میں وا ئس چیف آف جنرل سٹا ف تعینا ت ہو نے پر بھمبر میں جشن کا سما ں ،چو ہدر ی اکرام الحق کے لیفٹینٹ جنر ل بننے کی خبر پو رے علا قے میں آگ کی طر ح پھیل گئی عو ام علا قہ سابق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انو ارا لحق اور ڈا کٹر انعا م الحق کے ڈیرو ں پر مبا رکبا د دینے کے لئے امڈ آئے منو ں مٹھا ئیاں تقسیم کی گئی عو ام علا قہ اور ایک دو سر ے کو مبا رکبا د دیتے رہے دن بھرڈیرو ں پر مبارکبادیں دینے والوں کا تانتا بندھا رہا اس موقع پر سابق ممبر ضلع کو نسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ ،چوہدری عبدا لمجید ایڈووکیٹ ،سا بق چیئر مین ضلع زکوة و عشر چوہدر ی فضل علی ،چو ہدر ی غضنفر علی ایڈووکیٹ،چو ہدر ی سعید خا دم ایڈووکیٹ،چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ ،چو ہدری قیوم یوسف ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی سجا دانو ر،را جہ فضل الر حمن ،چوہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی محمد اکر م عر ف پپو جٹ ،ٹھیکیدار چوہدری محمد آصف ،انجینئر خالد پرو یز بٹ ،مبشر اقبا ل راحیلہ ،ٹھیکیدا ر چوہد ری محمد الیاس ،محمد سعید بٹ ،چو ہدر ی عا طف اکرم ،چو ہدر ی منیر بو ٹا،چوہدری منور ،چوہدری ظفر اقبال دھندڑ، راجہ فہیم اختر بڑھنگ،راجہ نعیم گل ،راجہ شاہد انور ،راجہ عطا المنعم ،چو ہدری محمد سلیمان درا ئیاں،چو ہدری شکیل مکہال نے اپنے تا ثرا ت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ چو ہدر ی صحبت علی کا لگا یا ہو ا پودا آج تنا ور در خت بن گیا جو آزاد کشمیر بالخصوص بھمبر کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے چوہدری اکرام الحق کا لیفٹینٹ جنرل بننا نہ صرف خاندان علاقے بلکہ پورے آزاد کشمیر کے لئے فخر کا باعث ہے ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ چو ہدر ی اکرام الحق اور چو ہدری صحبت علی کے خاندان کو مزید کا میابی وکامرانیاں عطا فر ما ئے اور جنرل اکرام الحق کو پاکستان کی سلامتی بقا اور استحکام کے لئے خدمات سر انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
———————
——————–
گرم تندور کی تپش نے نومولود جنم لینے والے بچے کی زندگی بچالی
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)گرم تندور کی تپش نے نومولود جنم لینے والے بچے کی زندگی بچالی واقعات کے مطابق بھمبر وارڈ نمبر 3 محلہ سول ہسپتال کی گلی میں واقع روٹیاں پکانے والے تندور کے اوپر کسی سنگ دل ماں نے بچہ کو جنم دینے کے بعد چھوڑ دیا نماز فجر کے وقت نمازیوں نے لاوارث بچے کی رونے کی آواز سنی تو تھا نہ سٹی بھمبر پولیس کو اطلاع کر دی سردی کے با عث بچہ کو نمو نیہ ہو نے کی تصدیق ڈاکٹر نے کرتے ہو ئے علاج شروع کردیا جبکہ طارق نامی شخص نے اپنے ہاں اولاد نہ ہونے پر بچے کو گود لے لیا ہے۔
———————
——————–
ھمبر پولیس نے مخالفین کے ساتھ ملکر میر ے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے 28 روز تک میر ے اوپر وحشیا نہ تشدد کیا
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )بھمبر پولیس نے مخالفین کے ساتھ ملکر میر ے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے 28 روز تک میر ے اوپر وحشیا نہ تشدد کیا جسم پر رولہ ،زخم کر کے نمک مرچ لگایا اور پیشاب کی نازک جگہ پر سویاں چبویاں گئی 28 دن وحشیانہ تشدد کے بعد بے گناہ کر کے چھوڑ دیا گیا دوران تفتیش اللہ رسول قرآن پاک اور خانہ کعبہ کے واسطے دیئے کہ میں نے چوری نہیں کی لیکن پو لیس نے ایک نہ سنی تھا نہ بھمبر باثر افرد کے ساتھ ملکر بے گناہ غر یب لوگوں پر تشدد کا عقوبت خانہ بن چکا ہے ان خیالات کااظہا ررنڈ یام کے غریب اورسادہ لوح ہوٹل پر مزدوری کر نے وا لے مزدور محمدخورشید نے اپنے سا تھ پیش آنے وا لے واقعہ اور بھمبر پو لیس کے تشدد کی داستان کشمیر پریس کلب میں صحافیوں کو سناتے ہو ئے کیا غر یب مزدور نے کہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں اور ہوٹل پر مزدوری کر کے حق حلال کی روزی کھاتا ہوں انہو ں نے کہا کہ کچھ عر صہ قبل ہما رے مخالفین نے بھمبر پولیس کے ساتھ ملکر ہمارے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا اور پولیس نے مخالفین سے پیسے لیکر مجھے 28دن تک جسما نی ریمانڈ پررکھا 28دن تک پو لیس مخا لفین کی مو جو دگی میں میر ے اوپر وحشیانہ تشدد کرتی رہی جسم کے اوپر رولا پھیرا گیا جس سے میر ی دو نوں ٹانگیں خراب کر دی جبکہ جسم پر زخم کرکے اس میں نمک اور مرچ لگا ئی جاتی رہی پیشاب کی نازک جگہ پرسویاں چبھویاں جاتی رہی رسے پرالٹا لٹکایا گیا 28دن تک پولیس نے میر ے اوپر ہر طر ح کا تشدد کیا لیکن وحشیانہ تشدد کے باوجود پولیس اپنی کو ئی با ت منوا نل سکی اور نہ ہی کو ئی برآمد گی ہو ئی 28دن بعد بے گناہ قرار دے کر چھو ڑ دیا انہو ں نے کہا کہ بھمبر تھا نہ عقو بت خا نہ بن چکا ہے جہا ں پر بااثر افراد پو لیس کے ساتھ ملکر غر یب مجبو ر لو گو ں پر ظلم وستم کیا جا تا ہے انصا ف غریب لو گو ں کی پہنچ سے بہت دو ر ہو گیا ہے قا نو ن صرف دولت والو ں کے لئے حرکت میں آتا ہے غریب نے آئی جی آزاد کشمیر اورچیف سیکر ٹر ی سے مطا لبہ کیا ہے کہ میر ے ساتھ ہو نے وا لے ظلم کی دا د رسی کر یں

———————
——————–
گیس اور پیٹرول ایجنسیوں کو اندرون شہر سے باہر منتقل کر نے کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت گزر گئی
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) گیس اور پیٹرول ایجنسیوں کو اندرون شہر سے باہر منتقل کر نے کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت گزر گئی گیس ری فیلنگ کا غیر قانو نی دھند ہ بھی دھڑ لے سے جا ری ضلعی انتظا میہ نے چپ سادھ لی ایجنسیاں شہر سے باہر منتقل نہ ہو سکی کسی بڑے حادثہ کا خطرہ موجود کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے پیٹرول اور گیس کی ایجنسیو ں کو فی الفو ر شہرسے باہر منتقل کروا یا جا ئے شہر یو ں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق 11دسمبر بروز بدھ کو سماہنی چوک بھمبر میں گیس سلنڈروں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے بھمبر شہر میں بہت بڑا حادثہ پیش آنے لگا تھا اللہ تعالیٰ کی ذات نے اس روز شہر یوں کو بڑے حادثہ سے بچالیا تھا جس کے فوراً بعد ڈپٹی کمشنر بھمبر نے پیٹرول گیس ایجنسیاں ،گوداموں کو 7دنوں میں اندورن شہر سے باہرمنتقل کرنے اور غیر قانونی ری فیلنگ کے دھندے کوبند کر نے کا حکم جاری کیا تھا ایک ہفتہ سے زیادہ دن گزر گئے لیکن پیٹرول اور گیس کی ایجنسیاں اندرون شہر سے با ہر منتقل نہ ہو سکیں جبکہ ری فیلنگ کا غیر قانو نی دھندہ بھی دھڑلے سے جاری ہے پیٹرول اور گیس ایجنسیوں کی موجودگی سے شہر کے اندرکسی بھی وقت کو ئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ذرائع کو یہ بھی معلو م ہو اہے کہ پیٹرول اور گیس ایجنسیوں کو شہر سے باہر منتقلی رو کنے کے لئے مقا می سیا ستدانو ں نے بھی ڈپٹی کمشنر سے را بطہ کیا ہے جس کے بعد ضلعی انتظا میہ نے بھی پچ سا دھ لی ہے کے شہر یو ں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول اورگیس ایجنسیا ں اورگو دا مو ں کو فی الفو ر شہر سے با ہر منتقل کیا جا ئے اور غیر قانو نی ری فیلنگ کو بند کیا جا ئے اگر اس کے بعد اگر کو ئی بڑا حا دثہ پیش آیا اور کو ئی جا نی ما لی نقصا ن ہو اتو اس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہو گی ۔